Sunday, 25 November 2018

بڑے ستارے ،بڑے بجٹ کی فلم کامیاب ہونے کی گارنٹی نہیں

ٹھگس آف ہندوستان سے پانچ سو کروڑ روپئے کی کمائی کی امید لگائی جا رہی تھی لیکن تاریخ گواہ ہے کہ بڑے بجٹ سے بڑے ستاروں کے ساتھ بنی مہنگی فلمیں تاش کے پتوں کی طرح بکھرتی رہی ہیں ۔کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جن سے امید ہوتی ہے لیکن اتنی بھی نہیں کہ وہ بڑی فلمیں مان لی جائیں ایسی سرپارائز ہٹ فلمیں بھی ہیں جن کے سکیول بھی ہٹ ہو رہے ہیں فلم صنعت دیوالی کی آتش بازی ختم ہونے کے بعد سناٹے اور اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے پہلی بار بنی عامر خاں اور امیتابھ بچن کی جوڑی سے جیسی امیدیں فلم صنعت نے باندھی ہوئی تھیں ان کے لاکھون فین نے ان کی بات ہونا تو دور رہی بلکہ اس جوڑی کی فلم نے مایوسی پیدا کر دی ہے۔وجے کرشن آچاریہ کی ہدایت میںبنی ٹھگس آف ہندوستان پر پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا مہنگے سیٹس بنائے گئے تھے مگر تین سو کروڑ میں بنی یہ میگا بجٹ فلم اپنی اسٹار کاسٹ کے باوجود ریلیز کے دوسرے دن ہی فلاپ ہو گئی کہاں اس فلم سے پانچ سو کروڑ روپئے کی کمائی کی امید لگائی جا رہی تھی وہاں اب دو سو کروڑ سے اوپر کمائی پہنچنے کی دور دور تک امید نہیں ہے یہ فلم بالی ووڈ کی سب سے بڑی ناکام فلم ثابت ہونے جا رہی ہے ۔بالی ووڈ کی تاریخ گواہ ہے دس بڑی بجٹ سے بڑے ستاروں کے ساتھ بنی مہنگی فلموں کے فلاپ ہونے کی لسٹ لمبی ہے کچھ ایسی فلمیں بھی ہوتی ہیں جن سے زیادہ امید نہیں ہوتی لیکن وہ امید سے کہیں زیادہ بجنس کر لیتی ہیں ۔حال ہی میں ریلیز ہوئی پیار کا پنچنامہ اور اس کا سکیول اسی سال ریلیز سونو کے ٹیٹو کی سیوٹی کے بڑی ہٹ فلم ہونے کی امید نہیں تھی لیکن سیوٹی نے تو سو کروڑ کلب میں جا کر کما ل کر دکھایا اسی طرح عرفان خان کی فلم ہندی میڈیم اجے دیوگن کی فلم ریڈ ،کنگنا رناوت دی دو فلمیں کیون اور تنو ویڈس منو ،ادتیہ رام کپور اور شردھا کپور کی فلم آشقی 2آیوشمان کھرانا کی فلم وکی ڈونر وغیرہ نے باکس آفس میں امیدوں سے کہیں زیادہ بجنس دیا ۔نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ فلم کی اسٹوری اچھی ہونی چاہئیے مقالے ایسے ہوں جو ناظرین کو چھو جائیں تبھی فلم ہٹ ہوتی ہے ۔مہض بڑا اسٹار،سپر اسٹار ہونا فلم کی گارنٹی نہیں ہوتی ۔امیتابھ بچن ،شاح رخ خان ،عامر خان یہاں تک کہ سلمان خان جیسی ستاروں کی فلمیں بھی اچھا کاروبار نہیں دے سکیں ۔چھوٹی فلموں کے ہٹ ہونے کا زیادہ چلن شروع ہو گیا ہے ۔اکشے کمار کی فلمیں بے شک اتنے بڑے بجٹ کی نہ ہوں لیکن وہ چلتی ہیں ۔بہر حال ٹھگس آف ہندوستان کا فلاپ ہونا بے حد مایوس کن ہے ۔

(انل نریندر)

No comments:

Post a Comment